مہندی،کانچ کی چوڑیاں،لپ اسٹک اور سندور وغیرہ کا شر عی حکم



عورتوں کے لئے مہندی لگانا درست ہے بلکہ افضل یہی ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائے۔کیو نکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : ایک عورت نے جب اپنے ہاتھ سے حضور ﷺ کو ایک خط پیش کیا تو آپ ﷺنے اپنے دست مبارک کو کھینچ لیا۔انہوں نے عر ض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ! میں نے اپنے ہاتھ سے آپ کو ایک خط پیش کیا تو آپ نے نہ لیا۔آپ ﷺنے فر مایا : کیو نکہ میں نے نہیں جانا کہ عورت کا ہاتھ ہے یا کسی مرد کا؟انہوں نے کہا :عورت کا ہاتھ ہے ۔آپ ﷺنے فر مایا:اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگی ہوتی۔[سنن نسائی،حدیث: ۵۰۸۹]
البتہ مردوں کے لئے ہاتھ پیر میں مہندی لگانا درست نہیں ہے۔[فتاویٰ رضویہ، جلد: ۲۳ ؍ ص: ۴۹۰]کیو نکہ اس سے عورتوں سے مشابہت ہوتی ہے اور حضور ﷺنے ان مردوں پر لعنت فر مائی جو عورتوں کی مشا بہت اختیار کرتے ہیں۔ اور ان عورتوں پر لعنت فر مائی جو مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہیں۔ [ترمذی،حدیث: ۲۷۸۴]
مسئلہ : کچھ لوگ چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں مہندی لگا دیتے ہیں یہ بھی ناجائز ہے اور اس کا گناہ لگانے والے پر ہوگا۔
مسئلہ : کانچ کی چوڑیاں پہننا عورتوں کے لئے جائز ہے کیو نکہ شریعت نے اس سے منع نہیں فر مایا اور اگر اپنے شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے پہنے تو ثواب بھی ہے کہ انما الاعمال بالنیات۔عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔اور اگر ماں باپ حکم دیں تو واجب ہے۔[فتاوی رضویہ، جلد: ۲۲ ؍ ص: ۱۱۵]
لپ اسٹک،[سرخی ] اور نیل پالش لگانا جائز ہے جبکہ اس کے اندر کسی ناپاک چیز کی آمیزش نہ ہو لیکن اگر وہ تہ دار ہو تو وضو اور غسل کے وقت اچھی طرح صاف کر لیں نہیں تو وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ "مانگ میں سندور"مسلمان عورتوں کے لئے جائز نہیں ہے کیو نکہ یہ کافرہ عورتوں کاطر یقہ ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا:جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ بھی اسی میں سے ہے۔[ابوداؤد،کتاب اللباس،حدیث:۴۰۳۱]





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام وآداب تیل،خوشبو اور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور گھر میں داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن